ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جموں -سری نگر ہائی وے پر ون وے ٹریفک شروع

جموں -سری نگر ہائی وے پر ون وے ٹریفک شروع

Mon, 27 Feb 2017 21:24:53    S.O. News Service

جموں، 27/ فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں - سری نگر ہائی وے پر سڑکوں کی خستہ حالت کی وجہ سے ٹریفک کو ایک طرف سے ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ زمین کے ملبے گرنے کی وجہ بنے گڑھوں اور ہائی وے کے تنگ ہو جانے کی وجہ سے تقریبا 300کلومیٹر طویل سفر  میں فی الحال 12گھنٹے سے بھی زیادہ کا وقت لگ رہا ہے، جس میں عام طور پر 6 سے 7 گھنٹے کا وقت لگتا تھا۔حکام کے مطابق، کئی مقامات پر زمین کھسکنے اور برف باری کی وجہ سے موسم سرما کے پورے موسم میں ہائی وے کو بار بار بند کرنا اور کھولنا پڑا، جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ وادی کشمیر میں سامان کی فراہمی کے لیے استعمال کی  جانے والی اس واحد سڑک کے بند ہو جانے کی وجہ سے کئی بار ضروری سامان کی قیمتوں میں بھی کافی اضافہ ہو جاتا ہے۔
 


Share: